شرح خواندگی میں کمی

مختصر مختصر

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں شرحِ خواندگی میں اضافہ ہونے کی بجائے کمی واقع ہوگئی ہے اور اس وقت ۶۷لاکھ بچے ایسے ہیں جو اسکول جانے کی عمر میں بھی اسکول نہیں جارہے رپورٹ میں یہ بھی کہا گیاہے کہ ان میں سے ۸۰فی صد بچے اسکول تک جا ہی نہیں پاتے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتا یا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ خواندگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لیکن حکومتِ پاکستان اپنی جی ڈی پی کا صرف ۲ء۲ فی صد حصہ تعلیم کے لیے مختص کرتی ہے پاکستان سے زیادہ خراب صورت حال دنیا بھر میں صرف نائجیریا کی ہے، جہاں شرح خواندگی میں پاکستان سے بھی زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔

٭٭٭

٭ امریکا میں بے گھر افراد کی تعداد کا اندازہ ۰۰۰,۴۴,۷ ہے۔

(بحوالہ ’’نیوزویک‘‘۔ شمارہ: ۲۲جنوری ۲۰۰۷)

٭ سائنسی جریدے ’’نیچر‘‘ میں کائنات میں تاریک کہکشائوں کے وجود کے بارے میں ایک نئی تحقیق شائع ہوئی ہے جس سے ان کی حقیقت کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ تاریک کہکشائیں ماضی میں مائع سے بھر پور تھیں لیکن اپنے سے بڑی کہکشائوں کے قریب آنے پر ان کے روشن ستارے ان سے الگ ہو گئے۔ اس کی وجہ بڑی کہکشاں کی کشش ثقل تھی۔

رپورٹ کے مطابق کائنات میں موجود تاریک اجسام کی حقیقت کو سمجھنا فلکیات کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ آئندہ برسوں میں اس تاریک مواد کو تلاش کرنے کے لیے کئی تجربات کیے جائیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تمام روشن کہکشائوں کے گرد ضرور چند انتہائی تاریک کہکشائیں ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کہکشائوں کے مطالعے سے کائنات میں تاریک اجسام کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔

(بحوالہ: بی بی سی ڈاٹ کام)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*