پوری دنیا میں دولت اور تقسیمِ دولت کی چند جھلکیاں

٭ دنیا کی آبادی کا تقریباً ایک فیصد حصہ ’’امیر ترین‘‘ کہلاتا ہے۔

٭ اس ایک فیصد حصہ (یعنی امیر ترین آبادی) میں شامل ہونے کے لیے ایک فرد کو پانچ لاکھ امریکی ڈالر (تین کروڑ پاکستانی روپے) کا مالک ہونا چاہیے۔

٭ ’’امیر ترین‘‘ کی یہ حد پار کر لینے والے افراد کی تعداد پوری دنیا میں ابھی تک صرف ۳۷ ملین (تین کروڑ ستّر لاکھ) ہے۔

٭ پوری دنیا کی تمام دولت کا ۳ء۸۸ فیصد صرف ۲۴ امیر ترین ملکوں کے شہریوں کے پاس ہے (دنیا میں ملکوں کی تعداد دو سو سے زائد ہے)۔

٭ ان ۲۴ امیر ترین ملکوں میں (جو دنیا کی کُل دولت کا ۳ء۸۸ فیصد قبضہ کیے بیٹھے ہیں) زمین کی پوری آبادی کے صرف ۸ء۱۴ فیصد لوگ بستے ہیں۔ (گویا دنیا کے پندرہ فیصد سے کم لوگ ساری دنیا کی کُل دولت کے ۸۸ فیصد سے زیادہ کے مالک ہیں)۔

(بشکریہ: ’’نیوز ویک‘‘ میگزین۔ شمارہ: ۱۸؍دسمبر ۲۰۰۶ء)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*


This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.