مکڑی خود اپنے جال میں کیوں نہیں پھنستی؟

ایک سوال اور اُس کا جواب

مکڑی کا جالا ایک ایسا جال ہے جس میں بے خبر کیڑے بہ آسانی پھنس جاتے ہیں اور پھر انہیں مکڑی اپنی غذا کے لیے استعمال کر لیتی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ خود مکڑی اپنے اس جال میں کیوں نہیں پھنستی؟

اس کی وجہ یہ ہے کہ مکڑی کے پائوں میں تیل کی ایک باریک سی فلم چپکی ہوتی ہے جو اس کو جالے میں پھنسنے نہیں دیتی۔ تجربے سے یہ پتا چلا ہے کہ جب مکڑی کے پائوں گلیسرین جیسے محلول میں ڈبو کر صاف کر لیے جاتے ہیں اور پھر اس کے بعد اسے اس کے جالے میں واپس بھیجا جاتا ہے تو مکڑی بھی دوسرے کیڑوں کی طرح اپنے جالے سے باہر نکلنے سے عاجز ہوتی ہے۔

(بشکریہ: ’’محجوبہ‘‘۔ تہران)

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*