سیب کا باقاعدہ استعمال معالج سے دور رکھتا ہے؟

یہ حکایت سب سے زیادہ مقبول و معروف ہے۔ اگرچہ کہ یہ درست ہے کہ سیب کے بھرپور استعمال سے جسم کو فائبر، وٹامن اور منرلز حاصل ہوتے ہیں۔ لیکن پورا دن فقط ایک ہی سیب پر گزار دینا عقلمندی نہیں۔ کیونکہ ایک سیب میں فقط ۴۰ کیلوریز، ۳ گرام فائبر، ۲ ملی گرام وٹامن C اور بہت تھوڑی مقدار میں آئرن، تھائی مین اور نیاسین موجود ہوتا ہے جو کہ مکمل صحت حاصل کرنے اور جسم کی بہتر کارکردگی کے لیے ناکافی ہوتا ہے۔ متوازن غذا میں سیب کو شامل کرنے کے بعد تو یقینا ایسا ہو سکتا ہے کہ آپ معالج سے دور رہیں لیکن غیر متوازن غذا یا پھر فاقہ کشی اختیار کرتے ہوئے ایک سیب کا استعمال قطعی طور پر آپ کو معالج سے دور رکھنے میں ناکام رکھے گا۔ اس لیے سیب کو اپنی روزانہ کی خوراک میں ضرور شامل کریں لیکن اس کے ساتھ ساتھ دیگر پھلوں اور سبزیوں کا بھی اعتدال کے ساتھ استعمال جاری رکھیں۔

(بحوالہ: روزنامہ ’’منصف‘‘ حیدرآباد‘ دکن۔ ۱۵ جولائی ۲۰۰۹ء)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*