معاشی بحران اور سرمایہ دارانہ ترجیحات

برطانیہ کے عراق اور افغانستان میں ملٹری اخراجات اس مالیاتی سال تقریباً ۵ء۴ بلین پائونڈ سے تجاوز کرگئے ہیں، جو کہ ۵۰ فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ہے۔ جنوبی افغانستان میں ملٹری آپریشن کے اخراجات کا تخمینہ تقریباً ۶ء۲ بلین پائونڈ ہے جو کہ گزشتہ سال ۵ء۱ بلین پائونڈ تھا۔ زیادہ ترپیسہ سپاہیوں کو بھاری مسلح گاڑیاں فراہم کرنے پر خرچ ہوا ہے کیونکہ سپاہیوں کو مستقل سڑکوں اور شاہراہوں کے ساتھ دھماکوں کا سامنا تھا۔ وزارتِ دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال برطانیہ کے ملٹری اخراجات میں ۲ بلین پائونڈ کا اضافہ ہوا ہے لہٰذا حیران کن طور پر حکومت نے بصرہ سے فوج ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(بحوالہ: ’’سوشلسٹ اسٹینڈرڈ‘‘ برطانیہ۔ مارچ ۲۰۰۹ء)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*