بنیادی طور پر تین قسم کی جلاوطن حکومتیں پائی جاتی ہیں۔ جن میں سے ایک حکومت وہ ہوتی ہے جس کے دعوے دار درحقیقت اپنے ملک کے سابقہ حکمران ہوتے ہیں، لیکن نئے حکمرانوں کی جانب سے معزول (Deposed Government) کرکے بیرون ملک منتقل کر دیے جاتے ہیں تاہم وہ اپنی معزولی کو نہ مانتے ہوئے خود کو حکمرانی کا قانونی وارث قرار دیتے ہیں اور دوبارہ حکومت حاصل کرنے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔ دوسری جلاوطن حکومتیں وہ ہوتی ہیں جنہیں عوام یا سیاسی رہنمائوں کے وہ گروہ تشکیل دیتے ہیں جو سیاسی یا نظریاتی بنیاد پر اپنی حکومت سے ناراض ہو کر جلاوطن ہو جانے کے بعد ملک سے علیحدگی (Separatist Government) کی تحریک شروع کرتے ہیں اور اپنے مقصد کے حصول کے لیے جلاوطن حکومت تشکیل دیتے ہیں۔ تیسری قسم کی جلاوطن حکومت ایسے گروہ قائم کرتے ہیں جو عموماً حزب اختلاف سے تعلق رکھتے ہیں اور حکمرانوں کے رویوں سے دلبرداشتہ ہو کر ملک چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ تاہم ان کے حامی سیاست داں اسمبلیوں میں موجود ہوتے ہیں اور اس دوران وہ اپنی جلاوطن قیادت کی رہنمائی میں ایک متوازی حکومت (Alternative Government) بنا کر جدوجہد جاری رکھتے ہیں۔
☼☼☼
Leave a Reply