اقوالِ دانش

اقوالِ دانش
٭ کچھ لوگ عظیم پیدا ہوتے ہیں‘ کچھ کو عظمت دی جاتی ہے اور کچھ لوگوں پر عظمت مسلط کی جاتی ہے۔ (شیکس پیئر)

٭ یہ انسان ہے جو کہ سزا پسند کرتا ہے لیکن خدا درگزر پسند فرماتا ہے۔ (پیٹر وان ونٹر)

٭ جب کوئی تم پر احسان کرے تو اسے بھولنا نہیں چاہیے‘ اور جب تم کسی پر احسان کرو تو اسے یاد نہیں رکھنا چاہیے۔ (شیرون)

٭ قسمت ہمارے والدین کا انتخاب کرتی ہے لیکن دوستوں کا انتخاب ہم خود کرتے ہیں۔ (ڈیللّی)

٭ معاف کرنا اچھی عادت ہے اور درگزر کرنا اُس سے بہتر۔ (براننگ‘ لا سائی سیاز)

٭ جب ہم دنیا میں آتے ہیں تو روتے اور چیختے ہیں‘ یہ زندگی ہے۔ ہم جمائی لیتے ہیں اور رخصت ہو جاتے ہیں‘ یہ موت ہے۔ (اسَون ڈی چانسل)

٭ ایک تعلیم یافتہ شخص احمق بھی ہو سکتا ہے اگر وہ اپنی حاصل شدہ تعلیم کو فراموش کر دے۔ (وِل روگرز)

(بشکریہ: ’’ڈان‘‘ میگزین۔ ترجمہ: غیاث الدین)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*