گوگل نے سرچ انجن پرفلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دے دیا

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دیتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے www.google.ps کے نام سے سروس شروع کردی ہے۔ گوگل کے ترجمان نیتھن ٹیلر کے مطابق کمپنی نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرتے ہوئے اپنی تمام پروڈکٹس پر ’’فلسطینی علاقے‘‘ کا نام تبدیل کرکے صرف ’’فلسطین‘‘ کردیا ہے،اگرچہ فلسطین کی حتمی حدود کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا تاہم گوگل کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اقدام گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطین کو ’’غیررکن مبصر ریاست‘‘ کا درجہ دینے کے بعد سامنے آیا۔ فلسطین کو ’’غیررکن مبصر ریاست‘‘ کا درجہ دلوانے میں پاکستان نے ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔

○○○

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*