حسن روحانی کی مختصر سوانح حیات

نومنتخب ایرانی صدر ۱۳ نومبر ۱۹۴۸ء کو ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کا پیدائشی شہر ’’سرخہ ‘‘صوبہ سمنان میں واقع ہے ۔ جناب حسن روحانی نے اپنی دینی تعلیم کا آغاز سمنان کے مدرسے سے ۱۹۶۰ء میں کیا۔ ایک سال بعد وہ مقدس شہر قم چلے گئے۔ ۱۹۶۹ء میں آپ نے تہران یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور تین سال بعد یہاں سے قانون میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ۔جناب روحانی نے گیلسگو کیلیڈونین یونیورسٹی سے قانون میں ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ روحانی پہلوی حکومت کے خلاف ایک نوجوان کی حیثیت سے جدوجہد میں شامل رہے۔ ۱۹۷۹ء میں جلاوطنی کی زندگی ترک کرنے کے بعد جب امام خمینیؒ فرانس سے ایران واپس لوٹ آئے تواُس وقت روحانی یورپ میں سیاسی طور سے فعال اور سرگرم زندگی گزار رہے تھے۔ روحانی برطانیہ اور فرانس میں طلباء کے ساتھ سوال و جواب کی نشستیں منعقد کیا کرتے تھے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے قیام کے بعد روحانی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوگئے اور پارلیمنٹ کے رکن کی حیثیت سے مستقل ۵ مدتوں تک یعنی سال ۲۰۰۰ء تک اپنی خدمات انجام دیتے رہے۔آپ نے ڈپٹی مجلس اسپیکر اور دفاعی و خارجہ پالیسی کمیٹیوں کے سربراہ کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دیں۔

۱۹۸۰ء تا ۱۹۸۸ء عراق کی مسلط کردہ جنگ کے دوران حسن روحانی اعلیٰ دفاعی کونسل کے رکن رہے، اور ایران ائیر ڈیفنس کے کمانڈر بھی رہے نیز مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بھی رہے۔روحانی روانی سے انگلش اور عربی بولتے اور لکھتے ہیں، آپ تقریباً ۱۰۰ کتابوںاور مضامین کے مصنف ہیں ۔آپ نے ۷۰۰ کے قریب مختلف ریسرچ پروجیکٹس کی نگرانی کی ہے۔

○○○

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*