انسانی اُڑان کی مشین کی رونمائی

امریکا میں انسان کی اُڑان کے لیے ایک نئی مشین کو منظر عام پر لایا گیا ہے۔ جس کے ذریعے ہوا میں گلائیڈنگ کرتے ہوئے سفر کر کے سڑکوں پر ٹریفک سے نجات حاصل کی جا سکے گی۔ مارٹن جیٹ بیک نامی یہ مشین ایک عمومی حجم والے پائلٹ کو تیس منٹ میں تیس میل کے لیے پرواز فراہم کر سکے گی۔ اس اڑان کے لیے مشین کے ساتھ تقریباً انیس لیٹر پیٹرول کا ٹینک نصب کیا گیا ہے۔ اس مشین کی رونمائی ویسکونسن کے ایک سالانہ تجزیائی ہوا بازی کی تقریب ’’دی اینول ایوی ایشن کنونشن آف ایکسپیرمنٹل ایئرکرافٹ‘‘ کے موقع پر کی گئی۔ اس مشین کی کل لاگت تقریباً ایک لاکھ امریکی ڈالر ہے۔ اس مشین کے ساتھ حفاظتی اقدامات کے طور پر ایک ایمرجنسی پیراشوٹ اور ناہموار زمین پر لینڈنگ کو ہموار بنانے والے آلات لگائے ہیں۔

(بحوالہ: ماہنامہ ’’طاہرہ‘‘ کراچی۔ مارچ ۲۰۰۹ء)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*