اسلام اور برطانوی اقدار

برطانیہ میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق فرانس اور جرمنی کے مقابلے میں برطانیہ کے لوگ اسلام کے حوالے سے زیادہ متحمل ہیں تاہم برطانوی شہریوں کی ایک تہائی تعداد ملکی اقدار اور اسلام کو ایک دوسرے سے متصادم سمجھتے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ۳۸ فیصد برطانوی عوام سمجھتے ہیں کہ اسلام اور برطانوی اقدار ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔ اسی طرح فرانس اور جرمنی میں کئے گئے سروے کے مطابق ہر دوسرا شہری اس بات پر معترض ہوگا کہ اس کا کوئی رشتہ دار یا دوست کسی مسلمان سے شادی کرے۔ سروے کے مطابق برطانیہ کی ایک چوتھائی سے زیادہ عوام یعنی ۲۸ فیصد لوگ اس بات سے مطمئن نہیں ہوں گے کہ ان کا کوئی دوست یا رشتہ دار کسی مسلمان سے شادی کرے۔ سروے کے مطابق فرانس اور جرمنی میں بالترتیب ۱۷ اور ۲۶ فیصد لوگ کہتے ہیں کہ وہ مسلمان کو جانتے ہی نہیں ہیں جبکہ ایک چوتھائی سے زائد افراد نے بتایا کہ وہ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے آگاہ ہیں۔

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*