قبائلی علاقوں کے لیے جاپانی ریڈیو کی نشریات کا آغاز

جاپان کے قومی نشریاتی ادارے NHK کی اردو ریڈیو سروس پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ، قبائلی علاقوں اور افغانستان کے لیے میڈیم بینڈ پر ۱۵؍دسمبر ۲۰۱۰ء سے شروع ہو رہی ہیں۔ اس حوالے سے NHK اردو ریڈیو سروس کی پروڈیوسر ساتا کے یوکو نے بتایا کہ NHK پہلے ہی پاکستان اور افغانستان کے علاوہ دیگر علاقائی ممالک کے لیے علاقائی زبان میں ریڈیو سروس پیش کر رہا ہے۔ تاہم ہم نے پاکستان کے شمالی علاقوں اور افغانستان کے مضافاتی علاقوں کے عوام کے لیے بھی اپنی سروس شروع کر کے دور دراز علاقوں کے لوگوں تک اہم اور معلوماتی پروگرام اور خبریں پہنچانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

(بشکریہ: روزنامہ ’’جنگ‘‘ کراچی۔ ۱۴؍دسمبر ۲۰۱۰ء)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*