
دنیا کے امیر ترین لوگوں میں Warren Buffet دوسرے نمبر پر ہیں اور انہوں نے ۳۱ ارب ڈالر خیرات کی مد میں خرچ کیا ہے ، کا CNBC نے ایک گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل انٹرویو کیا ہے ان کی زندگی کے چند دلچسپ پہلو جو سامنے آئے یہاں تحریر کیے جاتے ہیں:
٭ انہوں نے اپنا پہلا شیئر (حصص) گیارہ سال کی عمر میں خریدا اور اب انہیں یہ افسوس ہے کہ انہوں نے یہ کام بہت تاخیر سے شروع کیا۔
٭ گھروں میں اخبار ڈال کر جو پیسے انہوں نے اکھٹے کیئے تھے، اس رقم سے انہوں نے ۱۴ سال کی عمر میں ایک چھوٹا سا فارم (قطعٔ زمین) خریدا۔
٭ وہ اب بھی اوہاماشہر میں تین کمروں پر مشتمل ایک چھوٹے سے مکان میں رہتے ہیں جسے انہوں نے ۵۰ سال قبل اپنی شادی کے بعد خریدا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی ضرورت کی تمام چیزیں اس گھر میں موجود ہیں۔ ان کے گھر میں کوئی دیوار یا چہار دیواری نہیں ہے۔
٭ وہ جہاں بھی جاتے ہیں کار خود سے ڈرائیور کرتے ہیں ، ڈرائیور نہیں رکھتے اور نہ ہی اپنے گردوپیش کوئی سیکورٹی اہلکار رکھتے ہیں۔
٭ انہوں نے کبھی نجی جہاز سے سفر نہیں کیا اگرچہ وہ دنیا کے سب سے بڑے پرائیویٹ جیٹ کمپنی کے مالک ہیں۔
٭ ان کی کمپنی Berkshire Hathaway ۶۳ کمپنیوں کی مالک ہے وہ ان کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز کو سال میں صرف ایک خط لکھتے ہیں اور اس کے ذریعہ وہ انہیں ایک سال کا ہدف دیتے ہیں۔ وہ ان کے ساتھ کبھی کوئی ملاقات نہیں رکھتے اور نہ ہی مستقل بنیادوں پر بذریعہ فون ان سے رابطہ رکھتے ہیں۔
٭ انہوں نے اپنے چیف ایگزیکٹوز کو صرف دو احکام دے رکھے ہیں حکم نمبر (۱) اپنے کسی شئیر ہولڈر کی رقم کا نقصان نہ ہونے دیں (۲) حکم نمبر ایک کو نہ بھولیں۔
وہ اعلیٰ طبقے کے لوگوں کے ساتھ معاشرت نہیں کرتے ہیں، گھر جانے کے بعد ان کی وقت گزاری کے مشاغل میں اپنے ہاتھوں سے پاپ کارن تیار کرنا اور ٹیلی ویژن دیکھنا شامل ہیں۔
دنیا کے سب سے امیر ترین آدمی Bill Gates نے ان سے دو سال قبل صرف ایک بار ملاقات کی ہے Bill Gates نے اپنے اور Warren Buffet کے مابین کوئی چیز قدر مشترک نہیں پائی۔
Warren Buffet نہ تو اپنے پاس موبائل فون رکھتے ہیں اور نہ ہی اپنی میز پر کمپیوٹر رکھتے ہیں۔
نوجوانوں کو ان کا مشورہ: کریڈٹ کارڈ سے دوررہیں اور اپنے آپ پر سرمایہ کاری کریں۔
(بحوالہ انٹرنیٹ)
Leave a Reply