معارف فیچر ملا، تمام تحریریں بہت معلوماتی ہیں۔ بالخصوص بنگلہ دیش میں متحدہ پاکستان کے مجاہدوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر مضامین نے فکرمند کر دیا۔ حکومتِ بنگلہ دیش کی موجودہ کارروائیاں اس قدر گھناؤنی ہیں کہ کسی مسلم ملک سے ان کا خدشہ نہیں ہو سکتا۔ کیا ایسا کر کے بنگلہ دیش حکومت اپنے مربی کو خوش کر کے اپنی سرحدوں کو محفوظ کرنا چاہتی ہے یا اپنے عوام کو پاکستان سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دُور کرنا چاہتی ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ ایک طرف ہماری مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے اور دوسری جانب بنگلہ عوام کی بظاہر بے حسی حیران کن۔ پاکستانی دانشوروں کو اس امر پر بہت کچھ لکھنا چاہیے اور اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ آپ اس موضوع پر شائع کرتے رہتے ہیں، اللہ آپ کو اجرِ عظیم عطا کرے۔ (خالد ندیم، شعبہ اردو، سرگودھا یونی ورسٹی، سرگودھا