قوم کی رائے تمام چیزوں سے بالاتر ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ملک میں ۷؍جون ۲۰۱۵ء کو ہوئے عام انتخابات کے نتائج پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’قوم کی رائے ہمارے لیے تمام چیزوں پر مقدم ہے‘‘۔

طیب ایردوان کا کہنا تھاکہ انتخابات میں اتنی بڑی تعداد میں ترک عوام کا ووٹ ڈالنا جمہوریت کے ساتھ اُن کے عزم کا اظہار ہے۔ ایردوان نے انتخابات کے انعقاد پر انتخابی اور سیکورٹی اداروں کے کردار کی تعریف کی اور اُن کی کارکردگی پر مبارک باد پیش کی۔

ترک صدر نے تسلیم کیا کہ کوئی بھی جماعت سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی، یہ انتخابی دوڑ کی ایک صحت مند اور حقیقی عکاسی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتخابات میں حصہ لینے والی تمام جماعتیں اِس حقیقت کو کھلے دل سے تسلیم کریں گی۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اس بات کی بڑی اہمیت ہے کہ موجودہ حساس صورت حال میں سیاسی قوتیں ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کریں تاکہ ملک میں استحکام اور اعتماد کی فضا قائم رہے اورہماری جمہوری کامیابیاں بھی محفوظ رہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب اتحادی حکومت، اقلیتی حکومت اور قبل از وقت انتخابات، تمام ہی ممکنہ صورتیں ہیں۔ یہ ایک ایسی صورت حال ہے جس کی مثال ۲۰۰۲ء میں اے کے پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے نہیں ملتی۔

“President Erdogan: Our nation’s will is above everything else”.
(Daily “SABAH” Istanbul. June 8, 2015)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*


This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.