پاکستان ’’ناکام ریاست‘‘ نہیں ہے!

پیٹرک کوک برن نے برطانوی اخبار انڈی پینڈنٹ میں لکھا ہے: ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان بہت مشکل حالات اور خرابی سے دوچار ہے۔ مگر مسئلہ یہ نہیں ہے کہ ملک ڈوبنے والا ہے یا بم کی طرح پھٹ پڑے گا بلکہ یہ ہے کہ یکے بعد دیگرے رونما ہونے والے بحران کوئی انقلابی لہر پیدا نہیں کرتے۔ فوجی حکمرانوں اور کمزور سیاست دانوں کے درمیان میری گو راؤنڈ کی طرز کا کھیل ہو رہا ہے۔ جب سویلین حکومت کمزور پڑتی ہے تو فوجی حکمران آ جاتے ہیں۔ طاقت اب تک انگریزی بولنے والی اشرافیہ کے ہاتھ میں ہے جو خود کو ملک کے باقی لوگوں سے واضح طور پر برتر تصور کرتی ہے۔‘‘

(بشکریہ: ’’ٹائم‘‘۔ ۲۵؍ اکتوبر ۲۰۱۰ء)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*