مرچ کا استعمال قدیم زمانے سے ہے!

ایکواڈور میں آثار قدیمہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مرچ چھ ہزار سال پہلے کھانے میں استعمال کی جاتی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکواڈور کے جنوب مغربی علاقے سے ملنے والے مرچ کے ذرات سے پتہ چلتا ہے کہ اسے اب تک کے اندازوں سے بہت پہلے سے پکانے اور تجارت کے لیے کاشت کیا جاتا تھا۔یہ پتا چلا کہ اس علاقے کے لوگوں نے میکسیکو والوں سے پہلے کالی مرچ کا استعمال کیا تھا۔

تازہ ترین تحقیق ’’سائنس‘‘ نامی ایک رسالے میں شائع ہوئی ہے۔ اس دریافت سے معلوم ہوتا ہے کہ جنوبی کرۂ ارض میں مرچ گھریلوں خوراک کے طور پر اگایا جانے والا پہلا پوداہے۔

سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے کہا ہے کہ یہاں مرچیں پہاڑوں سے لائی گئی ہوں گی جہاں یہ قدرتی طور پر پیدا ہوتی تھیں۔ اس وقت کے دیہاتی کسان پہلے بھی مرچ کو گھریلوں پودے کے طور پر کاشت کرتے تھے۔

لنڈا پیری جنہوں نے یہ رپورٹ تیار کی ہے، نے کہا کہ نئی معلومات سے براعظم کی خوراک کے بارے میں رائے تبدیل ہو جائے گی کیونکہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کولمبس مرچیں یورپ لے کر گیا اور وہاں سے یہ پوری دنیا میں پھیل گئیں۔

(بحوالہ: بی بی سی ڈاٹ کام)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*