پاکستان کے عام انتخابات سے گیارہ روز قبل جاری کیے جانے والے امریکی ادارہ پیو ریسرچ سینٹر کے حالیہ سروے کی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ۸۴ فیصد پاکستانی مسلمان ملک میں شرعی قوانین کو سرکاری قانون بنانے کے حامی ہیں۔ رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے دوسرے بڑے مذہب کے اکثر پیروکار (بشمول پاکستانی عوام) اپنے مذہب سے گہری وابستگی رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس کی تعلیمات ان کی زندگیوں بلکہ معاشرے اور سیاست کی بھی رہنمائی کرے۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان (۸۴ فیصد) اور مراکش (۸۳ فیصد)میں شریعت کو سرکاری قانون بنانے کی حمایت بہت زیادہ ہے۔ اس سروے کے لیے ۳۹ ممالک کا انتخاب کیا گیا، جس میں یورپ، ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقا سے تعلق رکھنے والے ۳۸ ہزار سے زائد افراد سے ۸۰ سے زیادہ زبانوں میں بالمشافہ انٹرویو کیا گیا۔
○○○
Leave a Reply