مصر میں نئے دستور کی تیاری فوج کا مداخلت نہ کرنے کا اعلان

مصر میں نئے دستور کی تیاری کے عمل میں فوج کے فیصلہ کن کردار پر شدید ردعمل کے بعد مسلح افواج پر مشتمل کونسل نے آئین سازی میں مداخلت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عسکری کونسل کے رکن میجرجنرل اللواو شاہین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ آئین ساز کمیٹی کے ارکان کا چناؤ صرف پارلیمنٹ کا کام ہوگا، فوج کی مشاورتی کونسل اور نگراں حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔ جنرل شاہین نے امید ظاہر کی کہ اخوان المسلمون کا سیاسی بازو ’’حریت و عدالت پارٹی‘‘ مشاورتی کونسل میں شرکت کا بائیکاٹ جلد ختم کرکے کمیٹی میں شامل ہوجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں میجر جنرل شاہین کا کہنا تھا کہ فوج آئین کی پابند ہے۔ آئندہ بھی پارلیمنٹ جو نیا آئین مرتب کرے گی فوج اس کی پابندی کرے گی۔

☼☼☼

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*