سعودی عرب: پہلی بار ۲۵ سرکاری اسکولوں کی نجکاری

سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ۲۵ سرکاری اسکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کر رہی ہے تاکہ وہ انہیں چلائیں۔

یہ بات پہلے سے متوقع تھی کہ سعودی حکومت کے نجکاری منصوبے میں اسکولوں کا نمبر سب سے پہلا ہو گا۔ اس منصوبے میں صحت، رہائش، نقل و حمل اور دیگر شعبے بھی شامل ہیں۔

اس منصوبے کا مقصد ۲۰۲۰ء تک گیارہ ارب ڈالر اکٹھے کرنا ہے۔ اس سے ریاست کے خزانے پر آنے والا وہ دباؤ کم ہو گا جو تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث متاثر ہوا ہے۔

وزارتِ تعلیم نے جنوری میں مکہ اور جدہ کے ۶۰ اسکولوں کے ڈیزائن، تعمیرات اور سہولیات کی بحالی کے لیے ٹینڈر کا اعلان کیا تھا۔ ماضی میں حکومت نے اسکولوں کے حوالے سے اپنا ایک ڈھانچا بنا رکھا تھا، جو مکمل طور پر حکومتی فنڈ پر چلتا تھا۔ تاہم ۲۰۱۴ء میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے سرکاری خزانے پر دباؤ آیا اور اس نے نجی سرمایہ کاروں کی تلاش شروع کر دی۔

سعودی عرب کے نئے فرمانروا سعودی معیشت کو تبدیل کر کے اس کا تیل پر انحصار کم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ آنے والے وقت میں سرکاری نوکریوں کی ضمانت نہیں ہو گی۔

سعودی عرب میں جاری اصلاحات میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت اور ملک میں دہائیوں بعد سنیما کھولے جانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ خواتین نے اسٹیڈیم جا کر فٹ بال میچ اور ریسلنگ کے مقابلے بھی دیکھے۔

(بحوالہ: ’’بی بی سی اردو ڈاٹ کام‘‘۔ یکم مئی ۲۰۱۸ء)

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*