
اسلامی معاشرے میں علما کا مقام اور کردار | 2
صاحب علم کی ذمہ داری اَن پڑھ سے زیادہ ہے۔ عالمِ دین پر عائد ہونے والی ذمہ داری دیگر لوگوں کی نسبت بہت بڑی ہے۔ بلکہ اس کے اوپر تو کئی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ مثلاً لوگوں کے سامنے حقائق دین کو واضح کرنا، دین اصلی اور صاف شفاف مصادر سے لوگوں کو دین کی تعلیم دینا، اور دین کو اسی طرح لوگوں کو سکھانا جیسا اللہ تعالیٰ نے نازل کیا، جیسا نبی کریمؐ نے اس کی دعوت دی اور جیسا صحابہ کرامؓ نے اس کو سمجھا