
دختران اول
امریکی صدر براک اوباما کی بیٹیاں مالیا اور ساشا وقت سے پہلے بڑی ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اور وقت کے یوں تیزی سے گزرنے کا صدر اوباما کو بھی افسوس ہے کیونکہ اس راہ میں بہت کچھ چھوٹ گیا ہے۔ صدر اوباما نے جب پہلی بار صدارت کا منصب سنبھالا تھا، اس سے پہلے وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ تعطیلات گزارنے ہوائی آئے تھے، تب مالیا اور ساشا بہت چھوٹی تھیں اور ہر وقت اپنے والد کے ساتھ ساتھ رہتی تھیں۔ ساحل پر سیر کے دوران یا پھر ڈولفن شو میں وہ ایک لمحے کو بھی براک اوباما سے الگ رہنا پسند نہیں کرتی تھیں۔ تب سے اب تک پانچ بار کرسمس گزری ہے اور اب دونوں بیٹیاں خاصی قد آور ہوگئی ہیں۔