
’’غلام‘‘
غلام اعظم کے چہرے کو دیکھیے! یوں لگتا ہے کوئی خود سے روبرو ہو گیا ہو۔ جیسے چہرے کو آئینہ نہیں آئینے کو چہرہ مل گیا ہو۔ کیا اتنا ہی؟ نہیں، اس سے بہت زیادہ۔ غلام اعظم کی موت زندگی کا پیغام ہے اور ہماری زندگی موت کا اعلان ہے۔ پروفیسر غلام اعظم کے باب میں پاکستان کا قومی رویہ ایک ایسا واقعہ ہے جس کے ذریعے ہم اپنے قومی مزاج اور ریاستی کردار کا حقیقی محاسبہ کر سکتے ہیں۔