جنیوا معاہدہ: معیشت کو بچانے کا نیا امریکی حربہ
ایران اور چھ بڑی طاقتوں (امریکا، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی) کے درمیان ۲۴ نومبر ۲۰۱۳ء کو جنیوا میں ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد ۲۰ جنوری ۲۰۱۴ء سے شروع ہو چکا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ معاہدہ چھ ماہ کے لیے ہے اور ایران کو متنازع جوہری پروگرام سے مکمل طور پر باز رکھنے کے سلسلے میں طویل المیعاد معاہدے کے لیے آئندہ اجلاس ۱۸ فروری کو ویانا، آسٹریا میں ہوگا