
آدابِ زندگی سکھانے والا چل بسا
ممتاز اور نامور عالم دین مولانا محمد یوسف اصلاحیؒ کا گزشتہ دنوں انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مولانا ایک ماہ سے تنفّس اور قلب کے عوارض میں مبتلا تھے۔ پہلے انہیں مرادآباد کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا، پھر نوئیڈا کے فورٹس اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ ان کی حالت سنبھلتی اور بگڑتی رہی۔ کئی مرتبہ ان کے انتقال کی افواہ اُڑی اور عالمی سطح پر ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ بالآخر یہ افواہ سچ ثابت ہوئی۔ مولانا یوسف کی ولادت ۱۹۳۲ء میں بریلی (ریاست اترپردیش) میں ایک علمی گھرانے میں ہوئی۔ ان کے والد مولانا عبدالقدیم خانؒ تفسیر و حدیث کے بڑے عالم تھے۔ تجوید و حفظِ قرآن اور ابتدائی تعلیم کے بعد انھوں نے بریلی اسلامیہ کالج سے[مزید پڑھیے]