
ایک اور ’’نائن الیون‘‘ کا خواب
افغانستان میں امریکا کی ذِلّت آمیز شکست کے باوجود پاکستان ہی نہیں، بلکہ دْنیا بھر میں امریکی نمک خوار یا ٹیکنالوجی پرست ’’مشرکین‘‘ اپنے خواب و خیال کی دْنیا میں امریکا کو فاتح قرار دیے بیٹھے ہیں۔ جن لوگوں نے ’’پری سکول‘‘ کے زمانے سے امریکی اور یورپی تہذیب و ثقافت کو اوڑھنا شروع کیا تھا اور عمر کے ساتھ ساتھ مغربی طرزِ زندگی کے ہر بْت کو تعریفی نگاہوں سے دیکھا تھا، ایسے لوگوں کے سامنے امریکا اور اس کی ٹیکنالوجی کا ’’بْت‘‘ دھڑام سے گر کر کرچی کرچی بھی کیوں نہ ہو جائے وہ اس میں اس کی کوئی نہ کوئی توجیہہ ضرور نکال لیتے ہیں۔ کابل میں طالبان کے فاتحانہ داخلے کے دن، میرے ملک کا یہ نمک خوار امریکی نواز طبقہ[مزید پڑھیے]