
خون اور آنسو | The Last
شہادتوں اور دستاویزی ثبوتوں سے یہ بات تو اب روزِ روشن کی طرح واضح ہوکر سامنے آچکی ہے کہ مشرقی پاکستان میں پاکستانی فوج نے جو آپریشن ۲۵ مارچ ۱۹۷۱ء کو شروع کیا، اُس سے بہت پہلے ہی وہاں غیر بنگالیوں کا قتلِ عام شروع ہوچکا تھا۔ نہتے شہریوں کو چُن چُن کر نشانہ بنایا جارہا تھا اور یہ بات بھی اب ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ عوامی لیگ نے بہت پہلے ہی قتل و غارت کا سلسلہ شروع کردیا تھا