
اسلام پسندوں کے خلاف جنگ
برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے یورپ کے قائدین پر زور دیا ہے کہ وہ اسلام پسندوں کے حوالے سے اپنا موقف مزید غیر لچکدار کرلیں۔ ۲۳؍اپریل ۲۰۱۴ء کو لندن کے بلوم برگ آفس میں خطاب کرتے ہوئے ٹونی بلیئر نے کہا تھا کہ ’’عالمی نظام اور عالمی امن کو اصل خطرہ اسلام پسندوں سے ہے۔ اس بحران کی جڑ میں وہ انقلابی سوچ ہے جو اسلام کی اصل روح کے بھی منافی ہے۔ اسلام پسندوں سے جو خطرہ پوری دنیا کو لاحق رہا ہے اور لاحق ہے وہ کسی بھی مرحلے پر کم نہیں ہوا بلکہ