
بھارت کے لیے ترک ڈرون
غیر انسان بردار ایئر کرافٹس تیار کرنے میں غیرمعمولی مہارت کی حامل ترک کمپنی زائرون ڈائنامکس جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیے جانے والے زیڈ سی کیو ایم ملٹی روٹر منی ڈرونز بھارت کو برآمد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ کچھ ہی دنوں میں زائرون ڈائنامکس پہلا ملٹی روٹر منی ڈرون بھارت کو فراہم کرے گی اور پھر ۲۰۲۲ء کے آخر تک منی ڈرونز اور دیگر متعلقہ ڈلیوریز جاری رکھی جائیں گی۔ انادولو نیوز ایجنسی کا کہنا کہ زائرون ڈائنامکس بھارت کو ۱۰۰؍منی ڈرونز فراہم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ زائرون ڈائنامکس مارچ ۲۰۲۲ء میں بھارت کے ملٹری ٹینڈرز کے لیے منی ڈرونز کی نمائشی پروازوں کا اہتمام کرے گی۔ زائرون ڈائنامکس چاہتی ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا (مشرقِ بعید) میں[مزید پڑھیے]