
غزہ میں ایک بار پھر کشیدگی۔ ذمہ دار مصر
اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی میں سُست پیش رفت پر مصر اور حماس کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی پیدا ہوگئی۔ حماس نے مصر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مئی میں آخری لڑائی کے بعد فلسطینی دھڑوں کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدوں پر عمل درآمد کو روک رہا ہے اور اس میں تاخیر کر رہا ہے۔ ابھی تک صرف دو مطالبات پورے کیے گئے ہیں، ان میں سے ایک قطر کی طرف سے دی جانے والی مالی امدادکی غزہ تک رسائی، اوردوسرا غزہ کی جنوبی پٹی میں کریم شالوم کراسنگ اور صلاح الدین گیٹ سے سامان کی بتدریج آمد کی اجازت ہے۔ حماس کے اہم رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’’الجزیرہ چینل‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے[مزید پڑھیے]