
جوتی پہنے ہیں پگڑی کی طرح!
وہ انگریزی زبان یا ادب سے نفرت نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں کہ جسے سیکھنا ہے‘ وہ انگریزی سیکھے، لیکن اس زبان میں تعلیم کیوں دی جائے؟ اسے ہمیں جوتی کی طرح استعمال کرنا چاہیے، اسے گھر سے باہر رکھنا چاہیے، جب باہر جائیں تو پہن لیں۔ نموڑے جی کی بات کو میں تھوڑا آگے بڑھاتا ہوں۔ ہم بھارتی لوگوں نے اس جوتی کو اپنی پگڑی بنا رکھا ہے حالانکہ اس کی جگہ ہمارے پاؤں میں ہونی چاہیے‘ ہمیں اس کو سر پر نہیں سجانا چاہیے۔