غزہ فلسطین کا ایک علاقہ ہے جس کی سرحد مصر سے ملتی ہے۔ اس علاقہ کو اسرائیل نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور اس کی تجارت اور خارجی معاملات بھی آزاد نہیں۔ اس علاقے میں اسرائیل نے 38 سال قبضہ کرنے کے بعد چھوڑا تو اس کے بعد ظلم و ستم کا بازار گرم رکھا ہے

اسرائیل کے خلاف مزاحمت ختم کرنے کا منصوبہ
قاہرہ میں سیاسیات کے پروفیسر عبداللہ العشال کا کہنا ہے کہ مصر نے حال ہی میں عرب وزرائے خارجہ کے فورم پر غزہ میں جس جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے، اس کا بنیادی مقصد فلسطینیوں کو غیر مسلح کرکے ان کی طرف سے اسرائیلی مظالم کی راہ مکمل طور پر مسدود کرنا ہے۔ القدس پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے عبداللہ العشال نے کہا کہ عرب وزرائے خارجہ نے جنگ بندی کی جو تجویز پیش کی ہے اس کے نتیجے میں اسرائیلی مظالم کے خلاف عرب دنیا کی مزاحمت بڑھنے کے بجائے غیر معمولی حد تک کم ہوجائے گی اور اسرائیلی مظالم کے سامنے بند باندھنے کی کوئی صورت نہ رہے گی