
جنوب مشرقی ایشیا میں نئی کہانی
اسٹراٹیجک (Strategic) لحاظ سے انتہائی اہمیت کے حامل تھائی لینڈ میں فوجی بغاوت کے بعد ایک مسلمان جنرل کے ہاتھ میں اقتدار کا آنا بڑا انوکھا واقعہ ہے اور اس کے سیاسی مضمرات بڑے دور رَس ہو سکتے ہیں۔ ۹۴ فیصد سے زائد بدھ اکثریت والا یہ ملک اپنے جنوب میں چلنے والی تحریک کو دبانے کے لیے ایک عرصے سے فوجی طاقت استعمال کر رہا ہے