
بنگلا دیش فسادات:حقیقت کیا ہے؟
بھارت کے ہم سایہ ملک بنگلا دیش میں ۱۳؍اکتوبر سے ۱۶؍اکتوبر کے درمیان ہونے والے فسادات میں اب تک کم از کم ۶؍افراد کی موت اور درگا پوجا کے موقع پر تعمیر کیے گئے پوجا پنڈالوں کو تہس نہس اور نذرِ آتش کرنے کے علاوہ مندروں پر حملے کرنے کی خبروں نے پوری دنیا کو چونکا دیا ہے۔ بنگلا دیش مسلمان اکثریت والا ایک سیکولر ملک ہے، جس کا قیام ۱۹۷۲ء میں مذہبی نہیں بلکہ لسانی اور سماجی تشخص کی بنیادوں پر پاکستان سے الگ ہونے کے بعد ہوا تھا اور اس کے قیام میں بھارت نے ایک کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ تاہم گزشتہ ۲۵ برسوں کے درمیان انتہا پسند تنظیموں کے بڑھتے ہوئے شدت پسندانہ رویہ کی وجہ سے ملک میں گاہے بگاہے [مزید پڑھیے]