
عرب دنیا کے طاقتور ترین رہنما تک کا سفر | گزشتہ سے پیوستہ
سعودی عرب کے تقریباً ۵ ہزار سینئر شہزادوں کی طرح، ۳۱؍اگست ۱۹۸۵ء کو پیدا ہونے والے محمد بن سلمان باقی دنیا سے دور انتہائی پرتعیش اور مراعات سے بھرپور ماحول میں پلے بڑھے۔ اپنے باقی ۱۳؍بہن بھائیوں کی طرح ان کا بچپن بھی پہرے داروں کے سائے میں ریاض میں واقع شاہی محل میں گزرا۔ محل میں ان کا ہر حکم اور فرمائش پوری کرنے کے لیے ملازموں، خانساموں، ڈرائیوروں اور دیگر غیر ملکی ملازمین کی ایک فوج ہر وقت موجود تھی۔[مزید پڑھیے]