
بھارت: غلامی آج بھی باقی ہے!
ہمیں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ہمارے ملک میں (۱۸۴۳ء میں) Indian Slavery Act نافذ کر کے غلامی کو یکسر ختم کر دیا گیا۔ ابراہم لنکن نے بھی سیاہ فام آبادی کو (۱۸۶۳ء میں) غلامی سے نجات دلا دی۔ چین نے (۱۹۰۶ء میں) سرکاری حکم نامے کی رو سے غلامی غیر قانونی قرار دے دی۔ اقوام متحدہ نے بھی (۱۹۴۸ء میں) انسانی حقوق کی پاسداری کی خاطر غلامی کو ممنوع قرار دے دیا۔ اگر یہ سب سچ ہے اور یقینا سچ ہے، تو ہمیں روز غلامی کی بازگشت کیوں سنائی دیتی ہے؟