’’اومیکرون‘‘ ہماری توجہ چاہتا ہے!

December 16, 2021 فیچر معارف 0

نومبر کے آخر میں ماہرین کو جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کے تازہ ترین ویریئنٹ اومیکرون کا پتا چلا تھا۔ بوٹسوانا سے ملنے والی معلومات کو عالمی ادارۂ صحت نے پوری دنیا کے سامنے رکھا تاکہ زیادہ سے زیادہ محتاط رہنے کی تیاری کی جاسکے۔ عالمی ادارۂ صحت نے اومیکرون کو بہت تیزی سے سفر کرنے والے ویریئنٹ کی حیثیت سے انتہائی خطرناک کورونا ویریئنٹس کے درجے میں رکھا ہے۔ اس کے بعد ہی دنیا بھر کے ممالک نے جنوبی افریقا سے آنے والوں پر پابندیاں لگانے کا عمل شروع کیا۔ ساتھ ہی ساتھ افریقی ممالک کو فراہم کی جانے والی کورونا ویکسین کی افادیت کے بارے میں بھی تحفظات نے سر اٹھانا شروع کردیا۔ جب افریقی ممالک میں دی جانے والی کورونا ویکسین کی[مزید پڑھیے]

بھارت میں ۳۳ لاکھ سے زیادہ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، مہاراشٹر میں سب سے زیادہ ہے

November 16, 2021 فیچر معارف 0

ٹی آئی کی خبر کے مطابق ہندوستان میں ۳۳ لاکھ سے زیادہ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور ان میں سے نصف سے زیادہ ’’شدید‘‘ زمرے میں ہیں۔ ایجنسی نے آر ٹی آئی کے ذریعے یہ اعداد و شمار حاصل کیے۔ خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق وزارت کے مطابق ۱۴؍اکتوبر تک ملک میں 17,76,902؍شدید غذائی قلت کے شکار بچے اور ۴۲۰,۴۶,۱۵؍درمیانے درجے کی غذائی قلت کے شکار بچے تھے۔ رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 6,16,772 بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، اس کے بعد بہار (4,75,824) اور پھر گجرات (3,20,465) ہیں۔ دیگر ریاستیں جن میں غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد زیادہ ہے وہ آندھرا پردیش (2,67,228)، کرناٹک (2,49,463) اور اتر پردیش (1,86,640) ہیں۔ اس سال [مزید پڑھیے]

نیا افغانستان: بھارت کے لیے شدید دھچکا

October 1, 2021 فیچر معارف 0

افغانستان پر طالبان کے تصرف نے بھارت کے لیے سیاست، معیشت اور سیکورٹی کے حوالے سے غیر معمولی چیلنج کھڑا کردیا ہے۔ اب بھارتی قیادت کی کوشش ہوگی کہ طالبان سے خوشگوار تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی جائے اور دوسری طرف ایران اور روس سے بھی بناکر رکھی جائے تاکہ خطے میں دہشت گردی کا خطرہ ٹالا جاسکے۔ چین اور پاکستان کے درمیان واقع ہونے کی بدولت بھارت کے لیے سیکورٹی کے حوالے سے افغانستان کی اہمیت غیر معمولی نوعیت کی ہے۔ افغانستان سے بھارت کے تعلقات اچھے رہے ہیں اور ان تعلقات کی بدولت ہی بھارت خطے میں سیاست، معیشت اور سلامتی کے حوالے سے قومی اہداف کے حصول میں کامیاب رہا ہے۔ اشرف غنی اور اُس سے قبل حامد کرزئی کی حکومت[مزید پڑھیے]