Abd Add
 

اسلام

اسلامی تاریخِ فلپائن کا ایک ورق

August 16, 2008 // 0 Comments

دنیا میں امریکا کی ہارورڈ اور برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹیاں درجہ اول کی تسلیم کی جاتی ہیں۔ عالمی وقار کی مناسبت سے جاپان میں ٹوکیو یونیورسٹی کا درجہ بھی کچھ اسی نوعیت کا ہے۔ پروفیسر یامااُوچی ماسایو کی شعبۂ تعلیم کا تکنیکی نام تو کچھ اور ہے لیکن یہ سمجھ لیجیے کہ وہ اس یونیورسٹی کے گویا شعبۂ اسلامیات کے صدر ہیں۔ اسلام کے تعلق سے انہیں جاپان کے ٹیلی ویژن کے پروگراموں میں بہت بلایا جاتا ہے اور اسلام پر جاپانی زبان میں انہوں نے تحقیقی کتابیں بھی بہت لکھی ہیں اور عرصہ دراز سے لکھتے چلے آرہے ہیں۔ یہ قاہرہ اور ہارورڈ یونیورسٹیوں کے بھی مہمان پروفیسر اور محقق کی حیثیت سے مصر اور امریکا میں بھی کافی وقت گزار آئے ہیں۔ انہیں [مزید پڑھیے]

’’تہذیب اسلامی کے احیاء میں ایران کا کردار‘‘

June 16, 2008 // 0 Comments

معارف لیکچر سیریز کے تحت جمعرات، ۱۲جون ۲۰۰۸ء کو انقلابِ ایران کے ممتاز فلسفی مرتضیٰ مطہری شہید کے فرزند ڈاکٹر علی مطہری (پروفیسر شعبۂ فلسفہ، آیت اﷲ بہشتی یونیورسٹی، تہران) کو بطور مہمان اسلامک ریسرچ اکیڈمی کراچی میں مدعو کیا گیا۔ ڈاکٹر علی مطہری خود بھی ایک ممتاز فلسفی ہیں۔ موصوف پاکستان کے نجی دورے پر تشریف لائے تھے۔ ڈاکٹر علی مطہری نے ’’تہذیبِ اسلامی کے احیا میں انقلابِ ایران کا کردار‘‘ پر پُرمغز، معلومات افزا اور فکر انگیز گفتگو کی۔ ہم علامہ امین شہیدی (اسلام آباد) کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے اکیڈمی میں مہمان کی آمد کو ممکن بنایا اور اِس نشست میں ہونے والی تمام گفتگوؤں کا ترجمہ فارسی سے اردو اور اردو سے فارسی میں بڑی خوبصورتی سے پیش کر کے [مزید پڑھیے]

1 2 3