Abd Add
 

میزائل

امریکی ایٹمی ہتھیاروں کا مستقبل؟

March 16, 2021 // 0 Comments

جس وقت ’’منٹ مین ۳‘‘ نامی بین البراعظمی میزائل پر کام شروع ہواتھا اس وقت لنڈن جانسن امریکا کے صدر تھے اور ویتنام جنگ اپنے عروج پر تھی۔ ۱۹۷۰ء میں جب یہ میزائل باقاعد ہ سروس میں آیا تو یہ وہ پہلا میزائل تھا جو ایک سے زیادہ وار ہیڈ کو متعدد مختلف اہداف تک پہنچا سکتا تھا۔ اس بات کو ۵۰ سال ہونے کو آئے ہیں اور اس وقت ’منٹ مین ۳‘ امریکا کا واحد بین البراعظمی میزائل ہے۔ امریکا کی ۵ مغربی ریاستوں میں چار سو سے زائد میزائل صدارتی حکم ملنے کے چند لمحوں کے اندر فائر کیے جانے کے لیے تیار ہیں۔ امریکا کا ایٹمی مثلث زمین پر موجود اڈوں، سمندر میں موجود آب دوزوں اور فضا میں اڑتے بمبار تیاروں [مزید پڑھیے]

جزیرہ نما سینا کے بپھرے ہوئے بَدّو

September 1, 2010 // 0 Comments

جزیرہ نما سینا تاریخی اعتبار سے ایسے مقام کے طور پر مشہور ہے جہاں حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ سے کلام کرنے کے بعد اپنی قوم کی اصلاح کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی تھی اور آج کل یہ علاقہ سیاحتی مقام کی حیثیت سے بھی شہرت کا حامل ہے۔ اس خطے پر تصرف کے لیے مصر نے اسرائیل سے تین جنگیں لڑی ہیں۔ یہ جھگڑا فراعنہ کے زمانے سے چلا آرہا ہے۔ تاریخی اور سیاحتی اعتبار سے یہ خطہ مصر کی معیشت کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ کچھ دنوں سے یہ خطہ ایک مستقل رفتار سے بد امنی کی گرفت میں جاتا دکھائی دے رہا ہے۔ ایک طرف تو عوام اسمگلرز سے جان بچانے کے لیے ہتھیار اٹھانے پر مجبور [مزید پڑھیے]