
بھارت: سماجی و سیاسی کشمکش کے دوراہے پر کھڑا مسلمان!
انگریزوں نے حکومت مسلمانوں سے چھینی اور مسلمانوں نے اس کی مدافعت کی، تو فطری طور پر وہ مسلمانوں کے دشمن بن گئے اور انہیں ہی خاص طور پر نشانہ بنایا جانے لگا۔ پھر جب ملک کی تقسیم کے ساتھ آزادی کا سورج طلوع ہوا، تو خوشحال اور ذی حیثیت مسلمانوں کا ایک بڑا طبقہ ترکِ وطن پر مجبور ہو گیا۔ اس طرح آبادی کا تناسب گھٹ گیا اور جو مسلمان یہاں رہ گئے وہ ناگفتہ بہ حالات کا شکار ہو گئے۔ رہی سہی کسر بعد کی حکومتوں نے پوری کردی۔