
ایران پر اسرائیلی حملے کا شدید خطرہ
اسرائیلی قائدین ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کی بات کر رہے ہیں جیسا کہ انہوں نے ۲۰۱۳ء میں بھی کیا تھا۔ تب بھی ایران کو جوہری ارادوں کے حوالے سے سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی تھی مگر خیر، کچھ کیا نہیں تھا۔ اب سیاسی، سماجی، معاشی اور تزویراتی حالات بہت مختلف ہیں اس لیے اسرائیل کی دھمکی کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ ۲۰۱۵ء میں جامع ایکشن پلان کی تیاری سے دو سال قبل اسرائیل نے ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کا انتباہ کیا تھا۔ تب اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا تھا ’’ہماری گھڑیاں اس بار مختلف رفتار سے چل رہی ہیں۔ امریکا بہت دور ہے۔ ہم ایران سے بہت نزدیک ہیں اور اس [مزید پڑھیے]