
مذہب کے نام پر اندھی سیاست
عالمی سطح پر کچھ کر دکھانا ممکن نہ ہو تب بھی کم از کم جنوبی ایشیا کا چودھری بننے کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے نریندر مودی کی قیادت میں وہ سب کچھ کیا جو کیا جانا چاہیے تھا۔ اس کے باوجود بھارت کو اب تک اس مقام تک نہیں پہنچایا جاسکا ہے، جہاں وہ ایک نمایاں قوت کے طور پر دکھائی دے۔ ایک طرف تو بھارت کے گوناگوں مسائل ہیں اور دوسری طرف تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی حالات۔ آج کی دنیا کو جن پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے اُن کا حل تلاش کرنے میں ترقی یافتہ ممالک کو بھی مستقل نوعیت کی الجھنوں کا سامنا ہے۔ سوچا جاسکتا ہے کہ ایسے میں بھارت کے [مزید پڑھیے]