
’’کواڈ‘‘ چین کے لیے خطرے کی گھنٹی
۲۰۱۷ء میں جب جاپانی وزیراعظم شانزو ایب نے بھارت، آسٹریلیا اور امریکا کے حکام کو منیلا میں ملاقات کی دعوت دی تو اس خبر میں ایسا کچھ نہیں تھا جو چین کے لیے پریشانی کا باعث بنتا۔اس وقت چینی وزیر خارجہ Wang Yi نے طنز کرتے ہوئے اس محفل کے بار ے میں کہا تھا کہ ’’QUAD (اس گروپ کو ’’کواڈ‘‘کا نام دیا گیا تھا)کا یہ اجتماع صرف ذرائع ابلاغ میں سرخیوں میں آنے کی ایک کوشش ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ بحرالکاہل یا بحرہند کی اس جھاگ کی طرح ہے جو توجہ چاہتی ہے لیکن پھر خود بخود بیٹھ جاتی ہے‘‘۔ایسا بیان دینے کے لیے بیجنگ کے پاس ٹھوس وجہ بھی تھی۔چینی ماہرین کا خیال تھا کہ ’’کواڈ‘‘کے ارکان ممالک کے مفادات[مزید پڑھیے]