میں ’’اِسنا‘‘ کنونشن میں کیوں شریک نہیں ہوا؟
اسرائیل کی ناجائز اورغیرانسانی پالیسیوں کے لیے امریکی حمایت پر ’’اِسنا‘‘ کی قیادت کی خاموشی بلاجواز ہے۔ یہاں تک کہ وائٹ ہاؤس کے سالانہ روایتی افطار عشائیے کے دوران جب امریکی مسلمانوں کے رہنماؤں کے سامنے صدر براک اوباما نے اسرائیل کا دفاع کیا اور تقریب میں شریک اسرائیلی سفیر نے اپنے ایک ’’ٹوئیٹ‘‘ میں اس پر مسرت کا اظہار کیا تو اس کے بعد بھی ’’اِسنا‘‘ کے قائدین نے لب گوئی نہیں کی۔