اسکاٹ لینڈ یونائٹڈ کنگڈم کا ایک رکن ملک ہے۔ یہ ملک برطانوی جزیرے کے شمالی ایک تہائی حصے پر واقع ہے۔ اس کی سرحد جنوب کی طرف انگلستان جبکہ مشرق میں شمالی سمندر، مغرب اور شمال میں نارتھ چینل اور آئرش سمندر سے ملتی ہیں۔ اصل مین لینڈ کے علاوہ 790 چھوٹے جزائر بھی سکاٹ لینڈ کا حصہ ہیں۔

برطانیہ کی مشکلات کا اختتام نہیں، آغاز!
اسکاٹ لینڈ کے حالیہ ریفرنڈم کے نتائج سے برطانیہ کی مشکلات اِس لیے بڑھیں گی کہ اب اسکاٹ لینڈ میں رائے عامہ واضح طور پر دو تقریباً برابر کے حصوں میں بٹی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ ویسٹر منسٹر میں براجمان برطانیہ کے اعلیٰ ترین اذہان کو یہ خیال کیوں نہ سُوجھا کہ اسکاٹ لینڈ میں رائے عامہ دولخت بھی ہوسکتی ہے۔