بحیرۂ جنوبی چین کا تنازع

March 16, 2012 فیچر معارف 0

پہلی جنگ عظیم میں جرمنی میدان جنگ بنا تھا۔ کئی ممالک کی افواج نے جرمن سرزمین پر اپنا ہنر آزمایا اور پھر یہ لڑائی کئی ملکوں پر پھیلی۔ یہی حال بحیرہ جنوبی چین کا بھی ہے۔ اس خطے میں کئی ممالک کے مفادات ایک دوسرے سے متصادم ہو رہے ہیں۔ سمندری حدود کے تنازعے سے لے کر سمندر کی تہہ میں موجود تیل اور گیس کے ذخائر پر ملکیت کے دعوے تک کئی ممالک بظاہر جنگ لڑنے تک پہنچ چکے ہیں۔