آپ وقت ضائع تو نہیں کر رہے؟

December 16, 2006 فیچر معارف 0

وقت ایک فنا ہونے والی چیز ہے۔ انسان کو اس کی فراہمی نہایت سست روی اور بہت تھوڑی مقدار میں ہوتی ہے لیکن اس کا استعمال انتہائی زیادہ اور تیز رفتاری سے ہوتا ہے۔ بظاہر تو یہ مفت میں ملنے والی چیز ہے لیکن حقیقت میں اس کا کوئی مول نہیں۔ یہ شاید دنیا کی واحد چیز ہے جس کو اسٹور کرنا انسان کے بس کی بات نہیں۔ یہاں تک کہ اس کو محفوظ کرنے کا ابھی تک کوئی تصور بھی وجود میں نہیں آیا۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا کوئی نعم البدل نہیں اور نہ ہی کوئی دوسری شے اس کی جگہ لے سکتی ہے