تونس (عربی: تونس، انگریزی: Tunisia)، سرکاری نام جمہوریۂ تونس (عربی: الجمہوریہ التونسیہ)، شمالی افریقہ میں بحیرہ روم کے ساحل پر واقع ایک ملک ہے۔ یہ اُن ممالک میں شمار کیا جاتا ہے جو کوہ اطلس کے گردو نواح میں واقع ہیں۔ اس کی سرحدیں مغرب میں الجزائر اور جنوب مشرق میں لیبیا سے ملتی ہیں۔ ملک کا تقریباً چالیس (%40) فی صد حصہ صحرائے اعظم پر مشتمل ہے جبکہ زیادہ تر باقی ماندہ علاقہ زرخیز زمینوں اور اس کے علاوہ تقریباً (1300) تیرہ سو کلومیٹر طویل ساحلی علاقوں پر مشتمل ہے۔ اردو میں انگریزی کے زیر اثر اسے تیونس کہہ دیا جاتا ہے جو غلط ہے، ملک کا اصل نام تونس ہے۔

تیونس بغاوت: دن گنے جاچکے ہیں؟
الجزائر سے ایک معتبر ذرائع نے مڈل ایسٹ آئی (Middle East Eye) کو بتایا کہ باغیوں کا کوئی نقظہ نظر نہیں ہے اور یہ کہ […]