تونس (عربی: تونس، انگریزی: Tunisia)، سرکاری نام جمہوریۂ تونس (عربی: الجمہوریہ التونسیہ)، شمالی افریقہ میں بحیرہ روم کے ساحل پر واقع ایک ملک ہے۔ یہ اُن ممالک میں شمار کیا جاتا ہے جو کوہ اطلس کے گردو نواح میں واقع ہیں۔ اس کی سرحدیں مغرب میں الجزائر اور جنوب مشرق میں لیبیا سے ملتی ہیں۔ ملک کا تقریباً چالیس (%40) فی صد حصہ صحرائے اعظم پر مشتمل ہے جبکہ زیادہ تر باقی ماندہ علاقہ زرخیز زمینوں اور اس کے علاوہ تقریباً (1300) تیرہ سو کلومیٹر طویل ساحلی علاقوں پر مشتمل ہے۔ اردو میں انگریزی کے زیر اثر اسے تیونس کہہ دیا جاتا ہے جو غلط ہے، ملک کا اصل نام تونس ہے۔

تیونس ، مثال بن گیا!
تیونس میں سیاست دانوں کو اندازہ ہے کہ خطہ کس طرف جارہا ہے۔ ان کے لیے اقتدار کی منتقلی سب سے اہم معاملہ ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ جمہوریت کی راہ پر گامزن نہ رہنے کی صورت میں ایک بار پھر فوج اقتدار میں آجائے گی اور ملک دوبارہ پولیس اسٹیٹ میں تبدیل ہوجائے گا۔ النہضہ پارٹی کے بیشتر رہنماؤں نے جلا وطنی کا زمانہ یورپ میں گزارا ہے اور وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ معاملات کو بہتر انداز سے چلانے کے لیے ہم آہنگی اور سمجھوتہ پسندی لازم ہے۔ دوسروں کو برداشت کرنے ہی میں معاشرے اور سیاست کی بہتری ہے۔