
چین اور روس، برطانیہ کی سلامتی کے لیے ممکنہ خطرہ ہیں
برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چین اور روس برطانیہ کے لیے خطرہ ہیں اور کابل پر طالبان کا قبضہ ’انٹیلی جنس ناکامی‘ نہیں تھا۔ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے سربراہ رچرڈمور جنہیں ’سی‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ’بی بی سی ریڈیو فور‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین کے قرض اور ڈیٹا کے جال سے ملک کی خودمختاری و قومی سلامتی کو ممکنہ خطرہ ہے اور اس سلسلے میں دفاعی اقدامات کیے گئے ہیں۔ گذشتہ برس اکتوبر میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد وہ انٹرنیشنل انسٹیٹوٹ فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز (آئی آئی ایس ایس) میں منگل کو اپنے پہلے خطاب میں برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کو ڈیجیٹل دور میں پیش آنے[مزید پڑھیے]